بیان کو سیاسی رنگ

سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، سرفرازبگٹی

سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری پر دیے گئے بیان سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاق وسباق سے ہٹ کر ان کے ایک بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔
نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرر، جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سےواک آوٹ کر گئے