روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک:روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس پاکستان پہنچ گئی۔ روسی سفارتخانہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان کو فراہم کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایل پی جی ایران کے سرخس اکنامک زون کے راستے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دوسری کھیپ کی منتقلی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس،سابق وزیراعظم اورقریشی پر12دسمبرکوفردجرم عائدہوگی