ویب ڈیسک: سوات بورڈ آف ایجوکیشن نے مینگورہ میں 2023 کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں طالبات نے ٹاپ تھری پوزیشنوں پر قبضہ کر کے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق سوات پبلک سکول کی طالبہ ازکار مستعان نے 1046 نمبر لیکر پہلی جبکہ راضی سکول کانجو کی طالبہ حاجرہ اسماعیل نے 1040 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے مطابق راہیلہ سوات پبلک سکول 1035 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر براجمان رہیں۔ رواں سال انٹر امتحانات کے پارٹ ون میں 34 ہزار 215 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ انٹر پارٹ ٹو میں 31 ہزار 332 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ نتائج کےحوالے سے انٹر پارٹ ون میں 24 ہزار 330 طلباء و طالبات کی کامیابی کیساتھ نتیجہ 71اعشاریہ 1 فیصد رہا جبکہ انٹر پارٹ ٹو میں 26 ہزار 272 طلباء و طالبات کامیاب ہوئے، اس حساب سے نتیجہ 83اعشاریہ 85 فیصد رہا۔
