ویب ڈیسک: سکول بلڈنگ نہ ہونے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹ خیلہ کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران سینکڑوں طالبات نے کلاسوں سے بائیکاٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق سکول طالبات نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ای ڈی او فیمیل کے دفتر کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ یاد رہے کہ 800 سے زائد طالبات کرایہ کی بلڈنگ میں زیرتعلیم ہیں جس میں کوئی سہولت میسر نہیں۔
طالبات نے احتجاجی مظاہرہ میں کہا کہ ہمیں اپنے سکول کی مخصوص عمارت دی جائے، طالبات نے اس موقع پر کہا کہ ہماری سکول کی عمارت کو کالج کے حوالے کیا گیا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہیگا۔
