پشاور، ایم ڈی کیٹ، کیس کی سماعت کل تک ملتوی

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل کے کیس کی سماعت کل دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا اجلاس اس سلسلے میں کل بلایا گیا ہے. کابینہ کی کال پر 2 بجے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کے مسئلے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائےگا.
ایڈوکیٹ جنرل کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت کل دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
عدالتی اعلامیہ کے مطابق کل 3 بجے تک صوبائی کابینہ کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور خان اور جسٹس سید ارشد علی شاہ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  خاتون کی شکایت پر سابق ڈی پی او چارسدہ کیخلاف مقدمہ درج