یوکرائن میں امریکی ابرامز ٹینکوں کو جلا دیا جائے گا، روس

ویب ڈیسک: روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ابرامز ٹینک یوکرین میں جنگ کی صورتحال کو تبدیل نہیں کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ جرمن لیوپارڈ اور برطانوی چیلنجر ٹینکوں کی طرح "امریکن ابرامز ٹینک” کو بھی جلا دیا جائے گا۔
یوکرین کے صدر نے کل کہا تھا کہ فوج کو امریکی ابرامز ٹینک ملے ہیں۔ دمتری پسکوف نے یوکرین کی فوج کو نئی امریکی فوجی امداد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے خصوصی فوجی کارروائیوں کی شکل اور نتائج کسی بھی طرح تبدیل نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ ان آلات کے حصول سے نہ صرف یوکرائنی افواج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روسی افواج کے خلاف ان کے جوابی حملوں میں بھی تیزی آئے گی۔

مزید پڑھیں:  نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو، 11 فروری کو افتتاح ہوگا