شاہد خاقان عباسی

نگران وزراء کو سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنی چاہیے، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو نگران وزیر داخلہ کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، مگر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو بھی نوازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بالکل ٹھیک اسی طرح بحیثیت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چیئرمین تحریک انصاف کے بغیر الیکشن والا بیان بھی نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دیے گئے بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی کے باعث جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا