ویب ڈیسک: عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی سے 113 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراقی شہر الحمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان سے لگی تھی، کنسرٹ ہال میں الارم اور فائر فائٹنگ سسٹم کے لیے حفاظتی تقاضوں کا بھی فقدان پایا گیا، ذرائع کے مطابق حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں.
ذرائع کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا تاہم حادثے میں اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
