انتخابات تیاریاں، الیکشن کمیشن کی آئی ٹی آلات فراہمی کی ہدایت

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں آئی ٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج کیلئے آئی ٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کی زوم میٹنگ طلب کی تھی، سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور 131 صوبائی نشستوں کے ریٹرننگ افسران کو لیپ ٹاپ، پرنٹرز اور پروجیکٹرز جبکہ آر سی ایس کیلئے 443 لیپ ٹاپ، 191 پرنٹرز اور 570 پروجیکٹرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ