news 1585809177 1764

وزیر اعظم عمران خان آج بے روزگار ہونے والےافراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کرونا وبا کے باعث بے روزگار ہونے والےافراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش فراہمی پروگرام کا اجرا کریں گے۔

کرونا ریلیف فنڈ کے تحت اب تک 3 ارب روپے سے زائد فنڈ اکھٹے ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس فنڈ میں عطیہ کیے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت چار روپے اپنی طرف سے دے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ :مسافر بس کھائی میں گرنے سے45افراد ہلاک

کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور اس فنڈ سے رقوم کا اجرا مکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں فنڈ کی تمام تفصیلات مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ https://www.pass.gov.pk

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے