0ade5fd3631b949f6348d8a330bef01d 1

پشاور میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سروس بحال

پشاور:تفصیلات کے مطابق آج سے لاک ڈاون میںدوبارہ نرمی کا آغاز، صوبائی حکومت کی جانب سے کاروبار ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا،اب کا روبار صبح سے 4 بجائے 5 بجے تک ہوسکے گی.

بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پی جاری، جس کے مطابق مسافر گاڑیوں کے پچھلے گیٹ میں داخل ہونگے اور اگلے سے اتریں گے،روزانہ کی بنیاد پر بسوں پر جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی،مسافروں کے بس اڈوں میں داخل ہوتے ہی ٹمپریچر تھرمل گن سے چیک کرنے کی ہدایت.

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

ایس او پی کے مطابق بس اڈوں میں ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور سینٹائزر رکھنے کی ہدایت، بس ٹرمینلز کی صفائی اور انتظار میں سماجی فاصلے کا حکم، روٹ پرمٹ مسافروں کو چلنے کی اجازت دیدی گئی،رش سے بچنے کیلئے اڈوں میں گاڑیوں کے درمیان فاصلہ لازمی.

مسافروں کو بھیڑ سے بچانے کیلئے اضافی سٹاف بھرتی کرنے کی ہدایت، ڈیوٹی شروع ہونے سے قبل ڈرائیورز کو ٹمپریچر چیک کرنا لازمی،ڈرائیورز کیلئے ماسک اور دستانے پہننا لازمی قرار،مخصوص تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد، مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار ورنہ سفر نہیں کر سکیں گے، سوار ہونے سے قبل ہینڈ سینٹائزر لگانا لازمی قرار،گاڑیوں کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی،گاڑیوں میں کولنگ سسٹم کے استعمال پر پابندی عائد.

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع