ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی منظوری

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں طلبہ کا احتجاج نظر انداز، دوبارہ انعقاد کی منظوری دیدی گئی۔ چھ ہفتے میں ٹیسٹ کا انعقاد ایٹا کی بجائے حیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام ہو گا۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ منعقد کرانے کی منظوری دے دی گئی۔ فیصلہ کے مطابق ٹیسٹ کا انعقاد خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کروائے گی۔ سیکرٹری اعلی تعلیم ارشد خان نے اس حوالے سے کہا کہ نگران صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ پر تفصیلی غور کیا گیا اور آخر کار کابینہ نے ٹیسٹ کے ایم یو کے زیرانتظام کرانے کی منظوری دی ہے۔
سیکرٹری اعلی تعلیم ارشد خان نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق رپورٹ اجلاس میں پیش کردی۔ سیکرٹری اعلی تعلیم کی جانب سے صوبائی کابینہ کو ایم ڈی کیٹ سے متعلق بریفنگ دینے سمیت ایم ڈی کیٹ میں نقل کے طریقہ کار اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایٹا حکام نے حکومت سے ایم ڈی کیٹ معاملے کی مزید تحقیقات کی اپیل کرتے ہوئے ٹیسٹ کےدوبارہ انعقاد کی بھی مخالفت کی ہے۔
ایٹا حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ملوث امیدواروں کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں جبکہ ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے ٹیسٹ منسوخ کئے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ ہم ٹسٹ دوبارہ کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی، امریکہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی