پاکستان میں امیر لوگ زیادہ ٹیکس ادا کریں، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی جانب سے انرجی سیکٹر میں ریفارمز اور استعداد کار میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ریفارمز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ انرجی سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے، پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے، ایم ڈی آئی ایم ایف چاہتی ہیں کہ پاکستان میں امیر لوگ زیادہ ٹیکس ادا کریں۔
جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا مقصود ہے، پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان