ہنگو اور مستونگ دھماکوں سے ٹی ٹی پی کا لاتعلقی کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو اور مستونگ میں ہونے والے دھماکوں سے تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی ترجمان نے ہنگو اور مستونگ دھماکے افسوسناک قرار دیدیئے.
ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، دونوں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مساجد، مدارس، سکول اور عوامی اجتماعات ہمارے اہداف میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ