پشاور، سی ٹی ڈی کو مطلوب 31 اشتہاریوں کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی نے مزید مطلوب 31مجرمان و اشتہاریوں کی تصاویر شائع کردیں ساتھ میں ان مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے سرکی قیمت 3لاکھ سے لیکر 50لاکھ تک مقررکی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق ان اشتہاریوں بارے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 31 انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی فہرست میں وافد اللہ خان، طارق، صدام، قاری غلام فرید، حضرت علی، حفیظ اللہ، جاوید، میر سلام، محمد گل، انعام اللہ، خانزالا، کمانڈر مولوی نعمت اللہ، حبیب اللہ، نصیب نواز، ارشد نواز، محمد یونس، سعید زمان، فضل غنی، محمد جمیل، گل اسلام، باول، رابد اللہ، قسمت علی، محمد زبیر، اکرام اللہ، زبیر، علی اللہ، اظہرالدین، زرگل خان، ذاہد خان اور ظاہر کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل سی ٹی ڈی نے135دہشت گردو ں کی لسٹ جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے، نگراں وزیراعظم