221691 9553372 updates

سپریم کورٹ کے فیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں- وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی میڈیا بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ بھوک کا بھی مقابلہ کرنا ہے، کوروناسےبے روزگارافراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 20مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ریلوے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری دی گئی ہے، کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے،عید کی چھٹیوں کے دوران بھی انڈسٹری چلانے کی اجازت ہو گی.

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، کورونا وباء سے بچنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا، ملک کے اندر بھی کورونا حفاظتی لباس کی پروڈکشن شروع ہو چکی ہے، شاپنگ مالز اور بازاروں میں سماجی فاصلوں پر عمل یقینی بنائیں.

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم