ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس ریکارڈ پر آ گیا۔ ذرائع کے مطابق غوڑہ بکا خیل میں 18 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق پاکستان پولیو نیشنل لیبارٹری میں تشخیص کے بعد ہوئی ہے جس کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے بھی کیس کے پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیو کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ارسلان کے مطابق بنوں کے علاقہ غوڑہ بکا خیل میں یہ تیسرا کیس ہے۔
