Khawaja Asif

قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا لیکن وہاں قومی یکجہتی کا فقدان دیکھنے کو ملا- خواجہ آصف

اسلام آباد :مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی میڈیا سے بات چیت، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب روزانہ 2ہزار کی تعداد سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں.دنیا میں جس طرح ڈیڑھ دو مہینے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا وہاں حالات آہستہ آہستہ معمول پہ آنا شروع ہوگئے ہیں.

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے دنیا نئے تجربات سے سیکھ رہی ہے لیکن ہمارے ملک میں اجلاس بھی بلایا گیا لیکن افسوس کے ساتھ وہاں قومی یکجہتی کا فقدان دیکھنے کو ملا.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جب وزیراعظم پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دے اس کی تحقیر کرے پھر ادارے بے اثر ہوجاتے ہیں.اس اجلاس میں ثابت ہوا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کررہی ہے.