279585 2721120 updates

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار سے تجاوز کر گئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 334ہوگئی ہے.

محکمہ صحت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 169 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار 230 ہوگئی ہے، کرونا وائرس سے نئے 161 مریض صحت یاب ہوئے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ1 ہزار 944مریض صحت یاب ہوئے، پشاور میں آج 12 اموات رپورٹ ہوئیں،کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور میں اب تک 199 افراد جانبحق ہوے محکمہ صحت رپورٹ

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک