ایڈمرل نوید اشرف نے بطور نیول چیف کمان سنبھالتے ہوئے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی، ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لئے بڑا اعزاز تھا، اللہ کا شکر جس نے نیوی میں خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا۔
Load/Hide Comments