مطلوب دہشتگردوں

پشاور: سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ جاری کر دی

پشاور: محکمہ انسدا دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) نے مزید 128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست اور تصاویر سر کی قیمت سمیت شائع کر دیں۔
ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 294دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں، جاری کر دہ اشتہار میں دہشت گردوں کی سر کی قیمت 3لاکھ روپے سے 6کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مطلوب دہشتگرد میں آصف عرف چھوٹو اونگزیب عرف عمر خراسانی کے نام شامل ہیں۔
دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
حکام کا کہناہے کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا، خیال رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی اشتہار جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  تاجروں سے ٹیکس کیٹگری وائز وصول کیا جائے گا، ایف بی آر