unnamed 29

خیبرپختونخوا حکومت کا صفائی کے لئے بڑی مشینری خریدنے کا فیصلہ

پشاور: وزیر اعلیٰ محمود خان نے مشینری کی خریداری کی منظوری دے دی، 57 کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 725 روپے سے نئی مشینری خریدی جائے گی، صفائی ستھرائی کے لئے مجموعی طور پر 710 بڑی مشینیں خریدی جائیں گی، سب سے زیادہ توجہ صوبائی دارالحکومت کو دی جائے گی،682 نئی مشینیں پشاور کے لئے مختص کی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،مینگورہ اور دیر اپر میں نئی مشینری کو بروئے کار لایا جائے گا، پانی اور گندگی کی مقدار زیادہ لے جانے کی نمایاں خصوصیات نئی مشینری میں شامل، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مشینری سے مختصر وقت میں صفائی کا عمل مزید بہتر ہو گا،صوبے میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،شہروں کی خوبصورتی بحال کرنا حکومت کے ترجیحاتی ایجنڈے میں شامل ہے.

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات