پی آئی اے بحران برقرار، فلائٹ آپریشن متاثر، مزید 29 فلائٹس منسوخ

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئِی اے کا مالی بحران بدستور برقرار ہے جس کی وجہ سے مزید 29 فلائٹس منسوخ کر دی گئیں تاہم اندرون و بیرون ملک 22 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں اور دمام کیلئے ایک فلائیت منسوخ ہوئی۔ کراچی سے لاہور کے لئے دو پروازیں، دبئی کے لئے ایک اور سکھر کے لئے دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پشاور سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے لئے دو جبکہ سیالکوٹ سے ملک کے دیگر حصوں اور شارجہ کے لئے بھی فلائیٹس منسوخ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :سکندر مسیح نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا