پشاور یونیورسٹی میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد،طلباء میں ڈگریاں تقسیم

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا و چانسلر جامعہ پشاورحاجی غلام علی اور نگران وزیر تعلیم و پرو چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر قاسم جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانووکیشن میں وی سی جامعہ پشاور ڈاکٹر ادریس سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، فیکلٹی، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
کانووکیشن میں مہمان خصوصی نے 455 فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کیں۔ یاد رہے کہ ڈگریاں لینے والوں میں 259 طالبات اور 196 طلباء شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق اس موقع پر 5 پی ایچ ڈی اور 24 ایم فل سکالرز میں بھی ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایم اے، ایم ایس سی کے 36 ٹاپرز کو گولڈ میڈلز پہنائے۔

مزید پڑھیں:  شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے