لنڈی کوتل: پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی کا آج آخری دن تھا۔ بارڈر حکام کے مطابق ہزاروں افغان باشندوں نے وطن واپسی کے لیے طورخم سرحد کا رخ کیا جس سے بے پناہ رش بڑھ گیا۔
بارڈر حکام کا کہنا تھا کہ سیکنڑوں افغان مہاجرین کی لوڈڈ گاڑیاں طورخم سرحد کی طرف رواں دواں رہیں، طورخم بارڈر پر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کی کلئیرنس کے بعد طورخم سرحد کراس کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، آب تک ایک لاکھ سے زائد افغان باشندے طورخم سرحد کے راستے افغانستان چلے گئے ہیں۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کل یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا۔
