خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 4 ہزار غیر قانونی افراد افغانستان جا چکے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بھر سے ایک لاکھ 4 ہزار غیر قانونی مقیم افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے مطابق اج بھی واپسی کا عمل جاری رہے گا جو حود جا رہے ہیں ان کے لئے سہولت دیں گے، ان کو گرفتار نہیں کیا جائیگا۔
محکمہ کے اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر تارکین وطن کے حلاف کریک ڈاؤن دو دن بعد شروع کیا جائے گا تاہم فی الحال جو خاندان واپسی کے مراحل میں ہیں ان کو عارضی کیپمس میں لاکر ہیاں روانہ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے ملک سے انخلاء کا اقدام نتائج دینے لگا ہے، ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا سے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک ایک لاکھ 4 ہزار غیر قانونی افراد افغانستان جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تنخواہوں کی عدم ادایئگی، میٹروپولیٹن ملازمین کا دھرنا کا اعلان