ویب ڈیسک: پاک افغان چمن بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج کر دیا گیا جس کے تحت سرحد پر آمدورفت اب صرف پاسپورٹ پر ہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی پر پہلی بار آمدورفت پاسپورٹ پر کر دی گئی.
ڈپٹی کمشنر راجا اطہرعباس نے بتایا کہ سرحد پر آمدورفت اب صرف پاسپورٹ پر ہی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر پاسپورٹ ویزہ کے لوگ سرحد کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔
