ڈالر کی قدر بڑھنے لگی، سٹاک مارکیٹ میں 295 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: ڈالر کی قدر بڑھنے لگی، انٹر بینک میں 53 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ڈالر کیقیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 53 پیسے کے اضافے کے بعد 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 295 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ انڈیکس 52 ہزار 215 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کےلئے کوئی سیاسی جماعت پسندیدہ نہیں ‘سرفراز بگٹی