مردان ایکسائز کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ ناکام

ویب ڈیسک: مردان ایکسائز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی مشترکہ کاروائی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایکسائزکا کہنا ہے کہ ریلوے پھاٹک پر گاڑی نمبر ایل ای ایف چودہ سو آٹھ سے دوران تلاشی 84000 گرام (84 کلوگرام) چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان احمد ولد محمد پرویز ساکن گلشن کالونی ڈاکخانہ حاجی کیمپ پشاور موقع پر گرفتار کر لیا گیا جسے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان منتقل کر دیا گیا اور وہیں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن :پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف سماعت کل ہوگی