ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ یکہ توت اورعلاقہ بڈھ بیر میں پولیس اور نامعلوم افراد کے مابین مبینہ مقابلے ہوئَے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بڈھ بیر کےعلاقہ میں پولیس پرنامعلوم افرادکاحملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح حملہ اور زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پردوگولیاں لگیں، جیکٹ پرگولیاں لگنے سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف اور پستول برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا دوسرامقابلہ یکہ توت کی حدودمیں ہوا، جہاں مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یکہ توت مقابلےمیں پولیس گاڑی کودوگولیاں لگیں، پولیس مبینہ مقابلہ میں ایک رہزن ہلاک ہو گیا، ہلاک سینچر سے چھینے گئے 17موبائل برآمد کر لئَے گئَے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
