ویب ڈیسک: عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع رائِونڈ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع میں آنے والوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اجتماع کے شرکا کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے اجتماع گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سالانہ اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستانی علماء کرام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک بھارت سے بھی 10 سے زائد علماء کرام پہنچ گئے ہیں۔ سالانہ تبلیغی اجتماع اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔
