ویب ڈیسک:خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے ساتھ ساتھ معمولی نوعیت کے جرائم میں مختلف جیل خانوں میں بند قیدیوں کو بھی ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ناصرباغ ہولڈنگ سنٹرپشاورمیں مزید 7غیرملکی قیدیوں کو منتقل کردیا گیا ہے
انتظامیہ کے مطابق غیرملکی قیدیوں کو تیمرگرہ جیل سے لایا گیا ہے کوائف کے اندراج کے بعدانہیں طورخم بارڈرسے وطن بھیجا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ صوابی جیل سے گذشتہ روزتین قیدیوں کوہولڈنگ سنٹر پشاورمنتقل کیاگیا ہے جبکہ چمکنی پولیس سٹیشن نے بھی دو افراد کو قیدیوں کے وین میں ہولڈنگ سنٹرمیں داخل کرایا ہے تاہم صوابی سے بھیجے جانیوالے قیدیوں کو بعدازاں سنٹرل جیل پشاورمنتقل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز52 غیرملکی قیدیوں کو ہولڈنگ سنٹر منتقل کیاگیاتھاگزشتہ روز افغانستان کیلئے ان لوگوں کورخصت کردیاگیاہے
واضح رہے کہ خیبرپختونخواکے مختلف جیل خانوں سے افغانستان کوڈی پورٹ ہونیوالے قیدیوں کی تعداد63تک پہنچ گئی ہے۔
