اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، روس

ویب ڈیسک: غزہ پر وحشیانہ بمباری کیلئے اسرائیل اور اس کے حواری مغرب کی جانب سے حق دفاع کا جواز تراشہ جا رہا ہے جسے روس نے یکسر مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، وہ قابض ہے۔ اس لئے غزہ پر بمباری کیلئے ان کا حق دفاع کا جواز سراسر غلط ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پرآنکھیں بند نہیں کر سکتے۔
روسی مندوب نے مشرق وسطیٰ میں خونریزی روکنے اور سفارتی حل کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے زیادتی کا انکشاف