ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کارکنان اور معززین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر غلام قادر چانڈیو، غلام مصطفیٰ شاہ اور دیگر موجود تھے۔
سابق صدر آصف زرداری نے سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور زعماء سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشاءاللہ ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لئے پر عزم ہے۔
