ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ کا پھر اسرائیل کی سپورٹ کا اعادہ ، تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اچانک عراق پہنچ گئے جہاں بغداد میں عراقی وزیر اعظم سےملاقات کی اور غزہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کی.
اس موقع پر بلنکن کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے تحفظ کےلیےہر ضروری قدم اٹھائیں گے۔ ماقبل امریکی وزیر خارجہ نےمغربی کنارے کا دورہ بھی کیا، رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازع پھیل گیا تو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، غزہ میں امداد پہچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرے۔
