کشمیری یوم شہداء جموں ایل او سی کے دونوں جانب منایا گیا

ویب ڈیسک: کشمیری یوم شہداء جموں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف آج منایا جا رہا ہے۔ 6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج نے جموں کٹھوا، اُدہم پور اور ریاسی کے اضلاح میں منظم انداز سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی۔
کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان ان اظلاح کے پولیس سٹیشنز میں پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہوۓ تھے۔ قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف جبکہ جموں کینٹ کے کمانڈر کو ہندو افسر کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا تھا۔
قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی۔ 6 نومبر کو 60 سے ذائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیا۔
سامبہ کےمقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور 123 گاؤں جلا کر سبکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان منظم طور پر شہید کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  عام انتخابات کیلئے مزید 17ارب40کروڑ روپے جاری