اسرائیل نے الشفاء ہسپتال کا سولر پینل اڑا دیا، توانائی کا واحد ذریعہ تباہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی سفاکیت حدوں کو چھونے لگی، صہیونی فورسز نے بمباری کر کے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال کے سولر سسٹم کو تباہ کر دیا۔
ذرائع کےمطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفاء ہسپتال کے سولر پینل سسٹم کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ہسپتال میں توانائی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ بھی تباہ ہو گیا۔
غزہ کے 33 میں سے 16 ہسپتال اسرائیلی بمباری کے باعث بند ہو چکے ہیں جبکہ باقی ہسپتالوں پر بھی شدید دباؤ ہے اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز اور دیگر طبی آلات چلانا مشکل ہو رہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، صیہونی فضائیہ غزہ میں موجود پانی کے کنوؤں اور بیکریوں کو بھی چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ کے باسیوں کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے اور وہ علاقے کو خالی کر دیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی جارحیت سے غزہ کے سینکڑوں تاریخی مراکز تباہ