عام انتخابات میں مخالفین کو بھی ویلکم کہتے ہیں، آصف علی زرداری

ویب ڈیسک: سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا گھوٹکی خان گڑھ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئَے کہنا ہے کہ ہم الیکشن میں اپنے مخالفین کو ویلکم کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری تجویز نہ ماننے سے پاکستان کو پانچ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار سے اس لئے نہیں ہٹایا تھا کہ ہمیں اختیارات کی ضرورت تھی بلکہ میں 8 سال سے دیکھ رہاتھا کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی تھی اور ہمیں عوام اور ملک کی ترقی عزیز تھی۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ آج کے دور میں مارشل لاء لگانا آسان نہیں، سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے، اگرہم نے صدر کے اختیارات کم کئے تھے تو اس کے پیچھے ایک سوچ تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں خواتین کے دارالامان کا ماحول تسلی بخش نہیں، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق