ویب ڈیسک: غیر قانونی تارکین وفن کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس پر کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں جس پر عوام نے انہیں یکسر مسترد کر دیا۔
عوام کا ایک سروے کے دوران کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک پاکستان میں رہنے والے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ ہم مسلمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروپیگنڈے صرف انتشار پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ بغیر ویزہ کوئی بھی کسی دوسرے ملک میں نہیں جا سکتا تو پاکستان میں کیوں آنے دیں۔ یہ جو پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ افعانیوں کے ساتھ غلط کررہے ہیں وہ خود اس وقت برطانیہ ہیں بیٹھے ہیں یا امریکہ میں مقیم ہیں۔
عوام نے کہا کہ جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء ہم سب کے حق میں بہترین فیصلہ ہے۔
