ویب ڈیسک:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 32 روز ہوگئے ہیں ۔ اسرائیلی بمباری کے باعث اوسطاً ہر منٹ میں ایک زخمی ہسپتال پہنچتا ہے جبکہ ہر گھنٹے 15 میتیں ہسپتالوں میں پہنچائی جاتی ہیں۔ اسی طرح ہر گھنٹے اوسطاً 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہو رہے ہیں۔ غزہ کی لگ بھگ 70 فیصد آبادی اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہوچکی ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 30 ہزار ٹن بارود غزہ میں برسایا گیا ہے اور اوسطاً ہر مربع کلومیٹر پر 80 ٹن بارود کا استعمال کیا گیا۔
