حماس اسرائیل جنگ،حکام نشانےپرآگئے،محمودعباس پرحملہ،نیتن کابھتیجاہلاک

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ حکام کے گھروں تک پہنچ گئی، جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم کا بھتیجا ہلاک جبکہ فلسطینی صدر محمودعباس پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجا یائیر نیتن یاہو غزہ میں ہلاک ہوا، یائیر نیتن یاہو القسام بریگیڈ کے حملے کے دوران مارا گیا۔ یائیر اسرائیلی فوج میں کیپٹن تھا اورڈینجرس سنائپر کے نام سے جانا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ حما س اسرائیل جنگ نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے، زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، صہیونی فوجیوں نے جانی نقصان سے بچنے کیلئے میدان چھوڑ کر بھاگنا شروع کر دیا ہے.
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔ حماس اسرائیل جنگ کے دوران فلسطینی صدر پر قاتلانہ حملے کے باعث خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مغربی کنارے میں فلسطینی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم تنظیم نے محمودعباس کو اسرائیل کیخلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ساتھ ہی محمودعباس کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں فلسطینی صدر محفوظ رہے تاہم گولی لگنے سے محمودعباس کا ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کینٹ تھانہ کے قریب دھماکہ خیز مواد برآمد