رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

ویب ڈیسک: رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے خوشخبری، رجسٹریشن کارڈ میں توسیع کے سلسلے میں وزارت سیفران کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی گئی۔ پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے اہل خانہ پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور داخلہ نے پی او آر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر کے لئے ہوگا۔
پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے جن کے کارڈ کی مدت30 جون کو ختم ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا: تین جامعات کے وائس چانسلر کو اضافی ذمہ داریاں تفویض