ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دوسری جانب پاکستانی روپیہ مزید گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
