اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد

پناہ گزین کیمپوں پر حملے ظلم کی انتہاء ہے، سعودی وزیر خارجہ ، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے عرب ممالک کیا حکمت عملی اختیار کرنے جا رہے ہیں؟، حسام ذکی
ویب ڈیسک: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے کی جانیوالی تیاریوں کے دوران عرب ممالک کے وزارئے خارجہ کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس اہم ملاقات میں عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دن ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے پیغام جانا چاہیےکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے عرب ممالک کیا حکمت عملی اختیار کرنے جا رہے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے۔
عرب لیگ وزرائے خارجہ کی اس اہم ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپوں پر حملے کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب رواں ہفتے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطین کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس عرب لیگ اور او آئی سی سمٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ورسک روڈ دھماکہ میں افغان گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف