ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں پرتشدد کارروائیوں میں مزید 18 فلسطینی شہید کردیئے، شہدا میں ایک 15 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنین میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 18 فلسطینی شہید کردیئے گئے جبکہ 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 183 ہوگئی۔
