ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مقید چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی آنے والے وقت میں سنگین مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب والے کچھ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اگر ان کی تصدیق ہوگئی تو بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ یہ شواہد پیسوں کی لین دین سے جڑے ہیں جو بشریٰ بی بی نے مبینہ طور وصول کیے تھے۔
دریں اثنا، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مبینہ کرپشن کیسز میں بھی اپنی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ان کیسز کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینلز پر فرح شہزادی کی مبینہ کرپشن کی خبریں چلیں۔ بعد ازاں نون لیگ کے رہنماء عطا تارڑ نے فرح کی مبینہ کرپشن پر تفصیلی پریس کانفرنس کی اور اس کا تعلق چیئرمین پی ٹی آئِی اور بشریٰ بی بی سے جوڑا۔
ان کی پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فرح کے اثاثوں میں 2017ء سے 2020ء تک 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
