ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے طمابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع نے انکان ظاہر کیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی۔ ==
