ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا۔ نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
