ویب ڈیسک: ملک بھر میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی و جلاوطنی کا عمل جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈرکے راستے 3ہزار 239 افغانیوں کو افغانستان بجھوایا گیا ہے، ان واپس لوٹ جانے والوں میں 580 خاندان شامل ہیں ، ان میں 825مرد،773خواتین اور1ہزار404بچے شامل تھے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق افغانستان بھجوائے گئے ان غیر ملکی تارکین وطن میں ملک بھر سے لوگ شامل ہیں، ملک کے مختلف علاقوں سے اب تک مجموعی طورپر3ہزار239 افراد کوطورخم بارڈرکے ذریعے جلاوطن کیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جلاوطن کئے گئے افراد میں 425پنجاب سے، 81 اسلام آباد، 24 آزاد کشمیر اور 1ہزار227 خیبر پختون خوا سے شامل تھے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر طورخم بارڈر سے2لاکھ 12ہزار 874افراد افغانستان داخل ہوئے، ان میں انگور اڈا کے راستے سے 3ہزار 198 افغانیوں کو افغانستان بھیجا گیا۔
مجموعی طورپر17ہزار110خاندان، 58ہزار938 مرد،،46ہزار25 خواتین اور1لاکھ 42ہزار 25 بچے براستہ طورخم واپس بھیجے گئے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ٹرانزٹ سنٹر سے گزشتہ روز مجموعی طورپر162غیرملکیوں کو طورخم بارڈر منتقل کیا گیا، حمزہ باباپوائنٹ لنڈی کوتل سے مجموعی طورپر75غیرملکیوں کو بجھوایاگیا ہے۔
