ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اور پاکستانی وفد کے مابین بات چیت مثبت انداز میِں جاری، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہنے کا عندیہ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف سے جاری بات چیت کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی اور اسی فارمولے کے تحت بجٹ خسارہ قابو میں رکھیں گے۔
نگران وزیر خزانہ کا عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اب عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ سے ہونے والی بات چیت کے حوالے سے وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ وفاق کے تحت جاری پروگرام پر آئی ایم ایف کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
